16 مئی 2011 - 19:30

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافات میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ خودکش حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ائرپورٹ تھانے کی پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو خودکش جیکٹ پہنے ہوئے حملہ آوروں نےگاڑی بھگا دی۔ان کے مطابق خروٹ آباد کے علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب ان افراد کو گھیرے میں لیا گیا تو ان افراد نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی اور اس موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گئے جن میں تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کے جسم پر خودکش جیکٹیں اور دستی بم موجود ہیں جنھیں ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169